9 جون، 2018، 5:14 PM

صدر حسن روحانی اور صدر پوتین کی ملاقات/ شام میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید

صدر حسن روحانی اور صدر پوتین کی ملاقات/ شام میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں شام ميں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں شام ميں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔صدر حسن روحانی نے شانگہائی تعاون تنظیم کو علاقائی امن و ثبات کے سلسلے میں اہم اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ شانگہائی تعاون تنظیم کا خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روسی کمپنیاں ایران کے نجی شعبہ میں سرمایہ لگا سکتی ہیں ۔ صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں روس کے مثبت اور اہم کردار کو بھی سراہا۔

روس کے صدر پوتین نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ اقتصادی اور انرجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے اچھے مواقع ہیں ۔

روسی صدر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ خارج ہونے کو امریکہ کی شکست اور غیر قانونی اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ روس مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل جاری رکھنے کا پابند ہے اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائےگي۔ روسی صدر نے اس ملاقات میں روس میں عنقریب  فارسی ہفتہ منانے کا بھی اعلان کیا۔

News ID 1881303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha